المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
قابوس بن المخارق، عن أم الفضل باب: قابوس بن مخارق کی سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسِ بْنِ الْمُخَارِقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ، قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ، كَأَنَّ طَائِفَةً مِنْكَ فِي بَيْتِي فَقَالَ: خَيْرًا، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا، فَتُرْضِعِيهِ فِي بَيْتِكِ، فَوَلَدَتْ حَسَنًا، فَكَانَ فِي بَيْتِي، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَالَ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلْقِ هَذَا الثَّوْبَ أَغْسِلْهُ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْإِنَاثِ، وَلَا يُغْسَلُ بَوْلُ الذِّكْرِ»ترجمہ
قابوس بن مخارق رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میں نے خواب میں دیکھا گویا آپ کا کوئی حصہ میرے گھر میں ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلائی ہے، فاطمہ کے ہاں ایک بیٹا ہوگا، تم اسے اپنے گھر میں دودھ پلاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے حسن کو جنم دیا اور وہ میرے گھر میں رہنے لگا، میں اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئی تو اس نے آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کپڑا اتار دیجیے، میں اسے دھو دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بچیوں کا پیشاب دھویا جاتا ہے، اور بچے کا پیشاب نہیں دھویا جاتا۔“