المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عمير مولى أم الفضل، عن أم الفضل باب: عمیر، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 21500
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ، قَالَتْ: " شَكَّ النَّاسُ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَقُلْتُ: أَنَا أَعْلَمُ لَكُمْ ذَلِكَ، فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ فَشَرِبَ "ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: لوگوں کو نبی کریم ﷺ کے یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں شک ہوا، تو میں نے کہا: میں تمہارے لیے اس کا پتا لگاتی ہوں، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے پاس دودھ سے بھرا ایک برتن بھیجا تو آپ ﷺ نے پی لیا۔