المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عمير مولى أم الفضل، عن أم الفضل باب: عمیر، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 21499
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ، حَدَّثَهُ أَنَّ عُمَيْرًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ الْفَضْلِ، تَقُولُ: «شَكَّ النَّاسُ فِي صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَعْبٍ مِنْ لَبَنٍ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ فَشَرِبَهُ»ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: لوگوں کو یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں شک ہوا جبکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، تو میں نے آپ ﷺ کے پاس دودھ کا ایک پیالہ بھیجا جبکہ آپ ﷺ عرفہ میں تھے، تو آپ ﷺ نے وہ پی لیا۔