المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عمير مولى أم الفضل، عن أم الفضل باب: عمیر، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 21498
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَالثَّوْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ، قَالَ: " شَكُّوا فِي صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: أَنَا أَعْلَمُ لَكُمْ ذَلِكَ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِقَعْبٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ "ترجمہ
عمیر، غلام ام الفضل، کہتے ہیں: لوگوں کو عرفہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے روزے کے بارے میں شک ہوا، تو سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تمہارے لیے اس کا پتا لگاتی ہوں، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے پاس دودھ کا ایک پیالہ بھیجا تو آپ ﷺ نے اس میں سے پیا۔