المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو فاختة سعيد بن علاقة، عن أم هانئ باب: ابوفاختہ، سعید بن علاقہ، کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السِّرَاجُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَمِّيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلِيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ قَدْ عَلَاهُ الْغُبَارُ، فَأَمَرَ بِقَصْعَةٍ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ، فَسَكَبْتُ فِيهَا، فَأَمَرَ بِثَوْبٍ فِيمَا بَيْنِي، وَبَيْنَهُ فَسُتِرَ، وَقَامَ فَأَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ قَالَ مُجَاهِدٌ: فَحَدَّثْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: «هِيَ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ»ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سعید سے، وہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ پر گرد و غبار چھایا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے ایک برتن منگوایا، گویا میں اس میں آٹے کا نشان دیکھ رہی ہوں، تو میں نے اس میں پانی ڈالا، پھر آپ ﷺ نے میرے اور اپنے درمیان ایک کپڑے سے پردہ کرنے کا حکم دیا تو پردہ کیا گیا، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور اپنے اوپر پانی بہایا، پھر کھڑے ہو کر چاشت کی آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ مجاہد کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ صلاۃ الاشراق ہے۔“