المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
دويد بن أبي دويد، عن أم هانئ باب: دوید بن ابی دوید کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21439
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ دُوَيْدِ بْنِ أَبِي دُوَيْدٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ كَبِرْتُ، وَضَعُفْتُ، فَعَلِّمْنِي دُعَاءً أَبْلُغُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أُمَّ هَانِئٍ، إِنَّكِ إِنْ سَبَّحْتِ اللهَ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ رَقَبَةٍ تُعْتِقِينَهَا، وإِنَّكِ إِنْ حَمِدْتِ اللهَ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ فَرَسٍ تَحْمِلِينَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللهِ، وإِنَّكِ إِنْ هَلَّلْتِ اللهَ مِائَةَ مَرَّةٍ لَمْ يَسْبِقْهَا عَمَلٌ، وَلَمْ يَبْقَ مَعَهَا ذَنْبٌ»ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو چکی ہوں، مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیے جس سے میں (ثواب میں) پہنچ سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام ہانی! اگر تم سو بار سبحان اللہ کہو تو یہ سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے، اور اگر تم سو بار الحمدللہ کہو تو یہ سو گھوڑوں سے بہتر ہے جن پر تم اللہ کی راہ میں سوار ہو کر جہاد کرو، اور اگر تم سو بار لا الہ الا اللہ کہو تو کوئی عمل اس سے آگے نہیں بڑھے گا اور اس کے ساتھ کوئی گناہ باقی نہیں رہے گا۔“