المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو فاختة سعيد بن علاقة، عن أم هانئ باب: ابوفاختہ، سعید بن علاقہ، کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21437
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَى عَلِيٍّ، فَرَاحَ عَلِيٌّ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: «لَا أَرْضَى لَكَ مَا لَا أَرْضَى لِنَفْسِي، إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا، إِنَّمَا كَسَوْتُكَهَا لِتَجْعَلُها خُمْرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ»ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کو ایک ریشمی دھاری دار جوڑا ہدیہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا، چنانچہ علی رضی اللہ عنہ اسے پہن کر شام کو نکلے، تو رسول اللہ ﷺ نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جو چیز میں اپنے لیے پسند نہیں کرتا وہ تمہارے لیے بھی پسند نہیں کرتا، میں نے یہ تمہیں پہننے کے لیے نہیں دیا، بلکہ اس لیے دیا کہ تم اسے پھاڑ کر فاطمہ خاندان کی عورتوں کے دوپٹے بنا دو۔“