المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن أم هانئ باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21401
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي صَفْوَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، قَالَتْ: «دَخَلَ عَلِيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ بَيْتِي، فَأَمَرَ بِمَاءٍ فَصَبَّ فِي قَصْعَةٍ، ثُمَّ أَمَرَ بِثَوْبٍ فَسُتِرَ، ثُمَّ اغْتَسَلَ، ثُمَّ رَشَّ نَاحِيَةَ الْبَيْتِ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ قِيامُهُنَّ، وَرُكُوعُهُنَّ، وَسُجُودُهُنَّ، وجُلُوسُهُنَّ سَوَاءٌ قَرِيبٌ بَعْضُهُ مِنْ بَعْضٍ»ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تشریف لائے، آپ ﷺ نے پانی منگوایا جو ایک برتن میں ڈالا گیا، پھر ایک کپڑا منگوا کر پردہ کیا گیا، پھر آپ ﷺ نے غسل فرمایا، پھر گھر کے ایک کونے میں پانی چھڑکا، پھر آٹھ رکعتیں پڑھیں جن کا قیام، رکوع، سجدہ اور جلسہ سب برابر اور ایک دوسرے کے قریب قریب تھا۔