المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
باب الضاد — ما أسندت ضباعة باب: الضاد — سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کی مرویات
حدیث نمبر: 21213
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلِيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا شَاكِيَةٌ، فَقَالَ: «أَمَا تُرِيدِينَ الْحَجَّ الْعَامَ؟» فَقَالَتْ: إِنِّي عَلِيلَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " حُجِّي، وَقُولِي: مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي "ترجمہ
سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے، اس حال میں کہ میں بیمار تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس سال حج کا ارادہ نہیں رکھتیں؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بیمار ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”حج کرو اور کہو: میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“