المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
باب الضاد — ما أسندت ضباعة باب: الضاد — سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کی مرویات
حدیث نمبر: 21212
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَشْتَكَى، فَذَكَرْتُ لَهُ الْحَجَّ فَقَالَ: «حُجِّي وَاشْتَرِطِي اللهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي»ترجمہ
سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس حال میں کہ میں بیمار تھی، تو میں نے آپ ﷺ سے حج کا ذکر کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”حج کرو اور شرط لگا لو: اے اللہ! میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“