حدیث نمبر: 21211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مَوْلَى ضُبَاعَةَ، عَنْ ضُبَاعَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تُحْرِمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي مَرِيضَةٌ، فَقَالَ لَهَا: «اشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» فَلَمَّا سَمِعَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ أَنْ كُنْتُ لِأَفْعَلَهُ، وَمَا سَمِعْتُ فِيهِ بِشَيْءٍ»
ترجمہ

سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں احرام باندھنے کا حکم دیا تو انہوں نے عرض کیا: میں بیمار ہوں، آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”شرط لگا لو کہ میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“ جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ حدیث سنی تو فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ میں یہی کیا کرتا تھا، جبکہ اس بارے میں میں نے کچھ نہیں سنا تھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21211
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 336، حدیث 841