المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حبيبة بنت سهل امرأة ثابت بن قيس بن شماس باب: سیدہ حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا، ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی زوجہ
حدیث نمبر: 20935
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَتْهُ: أَنَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ، حُدِّثَتْ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، بَلَغَ مِنْهَا ضَرْبًا لَا يَدْرِي مَا هُوَ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَلَسِ فَذَكَرَتْ لَهُ الَّذِي بِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خُذْ مِنْهَا» فَقَالَتْ أَمَا أَنَّ الَّذِي أَعْطَانِي عِنْدِي كَمَا هُوَ قَالَ: «فَخُذْ مِنْهَا» فَأَخَذَ مِنْهَا، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَقَعَدَتْ عِنْدَ أَهْلِهَا ،ترجمہ
اسے اتنی زد و کوب کیا کہ اسے پتا نہیں چلا کہ کیا ہوا، تو وہ صبح کے دھندلکے میں نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور اپنی کیفیت آپ ﷺ کو بتائی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس سے باغ لے لو۔“ اس نے کہا: جو کچھ اس نے مجھے دیا تھا وہ میرے پاس جوں کا توں موجود ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس سے لے لو۔“ چنانچہ اس نے اس سے لے لیا۔ عمرہ کہتی ہیں: پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس بیٹھ گئیں۔