حدیث نمبر: 20934
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ الْحَوْلَاءَ بِنْتَ تُوَيْتٍ، مَرَّتْ بِهَا وَعِنْدَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّ هَذِهِ الْحَوْلَاءَ يَزْعُمُونَ أَنَّهَا لَا تَنَامُ اللَّيْلَ فَقَالَ: «خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَوَاللهِ مَا يَسْأَمُ اللهُ حَتَّى تَسْأَمُوا»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حولاء بنت تویت رضی اللہ عنہا ان کے پاس سے گزریں، جبکہ ان کے پاس رسول اللہ ﷺ موجود تھے، تو انہوں نے عرض کیا: یہ حولاء ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ یہ رات کو سوتی نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اتنا ہی عمل کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ کی قسم! اللہ اجر دینے سے نہیں تھکتا جب تک کہ تم عمل کرنے سے نہ تھک جاؤ۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20934
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 222، حدیث 564