المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أميمة بنت رقيقة بنت صيفي بن هاشم بن عبد مناف باب: سیدہ امیمہ بنت رقیقہ بنت صیفی بن ہاشم بن عبد مناف رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20849
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي حُكَيْمَةُ، عَنْ أُمِّهَا أُمَيْمَةَ، «أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنَّ يَجْعَلْنَ عِصَابَةً فِيهَا الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ فَيَعْصِبْنَ بِهَا أَسَافِلَ شُعُورِهِنَّ مِنْ جِباهِهِنَّ قَبْلَ أَنْ يُحَرِمْنَ ثُمَّ يُحَرِمْنَ كَذَلِكَ»ترجمہ
حکیمہ اپنی والدہ سیدہ امیمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات ورس اور زعفران والی ایک پٹی بناتیں اور احرام باندھنے سے پہلے اپنی پیشانی کی طرف سے بالوں کے نچلے حصے پر باندھ لیتیں، پھر اسی حالت میں احرام باندھ لیتیں۔