حدیث نمبر: 20823
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، كِلَاهُمَا، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ، ثُمَّ أَعْطَى الْقَوْمَ فَشَرِبُوا، فَمَرَّ الْإِنَاءُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: «إِنِّي صَائِمٌ» ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: إِنَّهُ لَا يُفْطِرُ إِنَّهُ يَصُومُ كُلَّ يَوْمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ»
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم ایک دن نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ ایک مشروب لایا گیا، آپ ﷺ نے پیا، پھر لوگوں کو دیا تو انہوں نے پیا، پھر برتن ایک شخص کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، بعض لوگوں نے کہا: یہ روزہ افطار نہیں کرتا، یہ ہر روز روزہ رکھتا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمیشہ روزہ رکھے اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20823
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 179، حدیث 452