حدیث نمبر: 20793
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، وَأَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيَّانِ قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَيُّهَا النَّاسُ، مَا يَحْمِلُكُمْ عَلَى أَنْ تَتَابَعُوا فِي الْكَذِبِ كَمَا يَتَتَابَعُ الْفَرَاشُ فِي النَّارِ، كُلُّ الْكَذِبِ يَكْتُبُ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِلَّا ثَلَاثًا: رَجُلٌ كَذَبَ امْرَأَتَهُ لِيُرْضِيَهَا، وَرَجُلٌ كَذَبَ بَيْنَ اثْنَيْنِ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمَا، وَرَجُلٌ كَذَبَ فِي خَدِيعَةِ حَرْبٍ "
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! تمہیں کیا چیز اس بات پر آمادہ کرتی ہے کہ تم جھوٹ میں یکے بعد دیگرے پڑتے چلے جاؤ جیسے پروانے آگ میں پڑتے چلے جاتے ہیں، ابن آدم پر ہر جھوٹ لکھا جاتا ہے سوائے تین صورتوں کے: وہ آدمی جو اپنی بیوی کو راضی کرنے کے لیے جھوٹ بولے، وہ آدمی جو دو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولے، اور وہ آدمی جو جنگ کے دھوکے میں جھوٹ بولے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20793
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 166، حدیث 422