حدیث نمبر: 20794
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، ح، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَخَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، قَالَا: ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبُورَانِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟» قَالُوا: بَلَى، قَالَ: «الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللهُ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟» قَالُوا: بَلَى، قَالَ: «فَإِنَّ شِرَارَكُمُ الْمَشَّاءُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ الْبُرَءَاءَ الْعَنَتَ»
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں جو چغل خوری کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان فساد ڈالتے ہیں، اور بے گناہوں پر تہمت لگاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20794
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 167، حدیث 423