المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن عثمان بن خثيم، عن شهر بن حوشب باب: عبداللہ بن عثمان بن خثیم کی شہر بن حوشب سے روایات
حدیث نمبر: 20791
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ الْكَذِبِ يُكْتُبُ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ: رَجُلٌ يَكْذِبُ فِي إِصْلَاحِ مَا بَيْنَ النَّاسِ، أَوْ يَكْذِبُ امْرَأَتَهُ، أَوْ يَكْذِبُ فِي خَدِيعَةِ حَرْبٍ "ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم پر ہر جھوٹ لکھا جاتا ہے سوائے تین صورتوں کے: وہ آدمی جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولے، یا اپنی بیوی سے جھوٹ بولے، یا جنگ کے دھوکے میں جھوٹ بولے۔“