❮
❯
حدیث نمبر: 2075
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى جَارِيَةَ بْنِ ظُفُرَ، عَنْ جَارِيَةَ بْنِ ظُفُرَ، أَنَّ أَخَوَيْنِ كَانَ بَيْنَهُمَا حِظَارٌ وَسَطَ دَارٍ فَمَاتَا وَتَرَكَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَقِبًا، فَادَّعَى عَقِبُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَنَّ الْحِظَارَ لَهُ دُونَ صَاحِبِهِ، فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ مَعَهُمَا حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ، فَقَضَى بِالْحِظَارِ لِمَنْ وَجَدَ مَعَاقِدَ الْقِمْطِ تَلِيهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: «أَصَبْتَ أَوْ أَحْسَنْتَ»
ترجمہ

سیدنا جاریہ بن ظفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان ایک گھر کے بیچ میں ایک باڑ تھی، وہ دونوں فوت ہو گئے اور دونوں میں سے ہر ایک نے اولاد چھوڑی، تو ہر ایک کی اولاد نے دعویٰ کیا کہ باڑ اسی کی ہے دوسرے کی نہیں۔ چنانچہ وہ دونوں نبی کریم ﷺ کے پاس جھگڑا لے گئے، تو آپ ﷺ نے ان کے ساتھ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تو انہوں نے باڑ کا فیصلہ اس شخص کے حق میں دیا جس کی طرف رسیوں کی گرہیں تھیں، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس واپس آئے اور آپ ﷺ کو بتایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے درست کیا“، یا ”تم نے اچھا کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2075
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 260، حدیث 2088