المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
نافع بن عمر، عن ابن أبي مليكة باب: نافع بن عمر کی ابن ابی ملیکہ سے روایات
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، وَعَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيَّانِ، قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي عَلَى حَوْضِي حَتَّى أَنْظُرَ مَنْ يَرِدُ عَلَيْكُمْ مِنِّي، وَسَيَرِدُ أُنَاسٌ دُونِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي، فَيَقُولُ: شَعَرْتَ مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، وَاللهِ مَا زَالُوا يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ " فَكَانَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ: «اللهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ أَنْ نَرْجِعَ عَلَى أَعْقَابِنَا أَوْ نُغِيرَ دِينَنَا»نافع بن عمر رحمہ اللہ، ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے، وہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “میں اپنے حوض پر ہوں گا یہاں تک کہ دیکھوں کہ میرے پاس تم میں سے کون آتا ہے، اور کچھ لوگ مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی (روک لیے جائیں گے)، تو میں عرض کروں گا: اے رب! میری امت، میری امت! تو فرمایا جائے گا: کیا تمہیں معلوم ہے انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا؟ اللہ کی قسم وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھرتے ہی رہے (یعنی مرتد ہوتے رہے)۔” تو ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: “اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائیں یا اپنا دین بدل ڈالیں۔”