المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن أبي مليكة، عن أسماء، أيوب، عن ابن أبي مليكة باب: ابن ابی ملیکہ نے جو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی؛ ایوب کی ابن ابی ملیکہ سے روایات
حدیث نمبر: 20621
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: «كُنْتُ أَخْدُمُ الزُّبَيْرَ، وَكَانَ لَهُ فَرَسٌ، وَكُنْتُ أَسُوسُهُ فَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْخِدْمَةِ شَيْءٌ أَشَدَّ عَلِيَّ مِنْ سِيَاسَةِ الْفَرَسِ، كُنْتُ أَحْتَشُّ لَهُ وَأَقُومُ عَلَيْهِ، ثُمَّ إِنِّي أَصَبْتُ خَادِمًا، جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ فَأَعْطَانِي خَادِمًا، وكَفَتْنِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَأَلْقَتْ عَنِّي مُؤْنَتَهُ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت کیا کرتی تھی، ان کے پاس ایک گھوڑا تھا اور میں اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی، اور خدمت میں گھوڑے کی دیکھ بھال سے زیادہ کوئی کام مجھ پر گراں نہیں گزرتا تھا۔ میں اس کے لیے گھاس کاٹ کر لاتی اور اس کی خبرگیری کرتی، پھر مجھے ایک خادمہ مل گئی، نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے تو آپ ﷺ نے مجھے ایک خادمہ عطا فرما دی، اس نے گھوڑے کی دیکھ بھال میں میری کفایت کر دی اور مجھ سے اس کا بوجھ اتار دیا۔“