المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن أبي مليكة، عن أسماء، أيوب، عن ابن أبي مليكة باب: ابن ابی ملیکہ نے جو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی؛ ایوب کی ابن ابی ملیکہ سے روایات
حدیث نمبر: 20620
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا لِي شَيْءٌ إِلَّا مَا أَدْخَلَ الزُّبَيْرُ بَيْتَهُ، أَفَأُعْطِي مِنْهُ؟ قَالَ: «أَعْطِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں جو زبیر گھر لاتے ہیں، تو کیا میں اس میں سے دے سکتی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو، اور تھیلی کا منہ بند نہ رکھو، ورنہ تم پر بند کر دیا جائے گا۔“