المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عباد بن عبد الله بن الزبير، عن أسماء باب: عباد بن عبداللہ بن زبیر کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20605
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَ سِدْرَةَ الْمُنْتَهَى، فَقَالَ: «يَسْتَظِلُّ فِي ظِلِّ الْفَنَنِ مِنْهَا مِائَةَ رَاكِبٍ» ، أَوْ قَالَ: «وَيَسِيرُ فِي ظِلِّ الْفَنَنِ مِنْهَا مِائَةُ رَاكِبٍ فِيهَا فِرَاشُ الذَّهَبِ كَأَنَّ ثَمَرَهَا الْقِلَالُ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سدرۃ المنتہیٰ کا ذکر کرتے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ایک شاخ کے سائے میں سو سوار سایہ حاصل کرتے ہیں“، یا فرمایا: ”اور اس کی ایک شاخ کے سائے میں سو سوار چلتے ہیں، اس میں سونے کے پروانے ہیں، گویا اس کے پھل مٹکوں کی طرح بڑے ہیں۔“