المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن رافع، عن أم سلمة باب: عبداللہ بن رافع کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20300
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ تَرَى فِي زَوْجِهَا فِي الْمَنَامِ يَقَعُ عَلَيْهَا غُسْلٌ؟، قَالَ: «نَعَمْ إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ» ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوَ يَكُونُ ذَلِكَ مِنَ الْمَرْأَةِ؟، قَالَ: «نَعَمْ تَرِبَتْ جَبِينُكِ مِنْ أَيْنَ يَكُونُ شَبْهُ الْخُؤُولَةِ لَا أُمَّ لَكِ، أَيُّ النُّطْفَتَيْنِ سَبَقَتْ عَلَى الرَّحِمِ غَلَبَتْ عَلَى الشَّبَهِ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو عورت خواب میں اپنے شوہر کے بارے میں کچھ دیکھے تو کیا اس پر غسل لازم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ پانی دیکھے۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ایسا عورت کو بھی ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تیری پیشانی خاک آلود ہو! پھر ننھیال کی مشابہت کہاں سے آتی ہے؟ تیری ماں تجھ پر روئے! دونوں نطفوں میں سے جو رحم پر پہلے غالب آ جائے، مشابہت میں وہی غالب رہتا ہے۔“