حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ، حَدَّثَنَا نَاصِحٌ أَبُو عَبْدِ اللهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ فَصَبَرَ عَلَيْهِمْ واحْتَسَبَهُمْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» ، فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: أَوِ اثْنَيْنِ، قَالَ: «وَمَنْ دَفَنَ اثْنَيْنِ فَصَبَرَ عَلَيْهِمَا واحْتَسَبَهُما وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» ، فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: أَوْ وَاحِدَةٌ؟ قَالَ: فَسَكَتَ أَوْ أَمْسَكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ أَيْمَنَ: «مَنْ دَفَنَ وَاحِدًا فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ كَانَتْ لَهُ الْجَنَّةُ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنی تین اولادیں دفن کیں اور ان پر صبر کیا اور ثواب کی نیت رکھی، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا دو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو دفن کیں اور ان پر صبر کیا اور ثواب کی نیت رکھی، اس کے لیے بھی جنت واجب ہو گئی۔“ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا ایک؟ راوی کہتے ہیں: آپ ﷺ خاموش رہے یا رک گئے۔
(راوی نے) کہا: میں نے ام ایمن رضی اللہ عنہا سے سنا: ”جس نے ایک دفن کی اور صبر کیا اور ثواب کی نیت رکھی، اس کے لیے بھی جنت ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2017
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 245، حدیث 2030