المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ناصح أبو عبد الله، عن سماك باب: ناصح ابوعبداللہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2016
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ، ثنا نَاصِحٌ أَبُو عَبْدِ اللهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ شَابٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخِفُّ فِي حَوَائِجِهِ، فَقَالَ: «سَلْنِي حَاجَةً» ، فَقَالَ: ادْعُ اللهَ تَعَالَى لِي بِالْجَنَّةِ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَتَنَفَّسَ وَقَالَ: «نَعَمْ وَلَكِنْ أَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک نوجوان نبی کریم ﷺ کی خدمت کرتا اور آپ ﷺ کے کاموں میں پھرتی دکھاتا تھا، تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”مجھ سے کوئی حاجت مانگو۔“ اس نے کہا: میرے لیے اللہ تعالیٰ سے جنت کی دعا فرما دیجیے۔ راوی کہتے ہیں: آپ ﷺ نے اپنا سر اٹھایا، سانس لی اور فرمایا: ”ٹھیک ہے، لیکن کثرت سے سجدے کرکے میری مدد کرو۔“