المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ناصح أبو عبد الله، عن سماك باب: ناصح ابوعبداللہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2018
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا نَاصِحٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَدِّ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ كُلِّهَا غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْرَ مَا أدْخُلُ أَنَا وَحْدِي وَأَخْرَجُ قَالَ: «مَا أُمِرْتُ بِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ» فَسَدَّهَا كُلَّهَا غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ وَرُبَّمَا مَرَّ وَهُوَ جُنُبٌترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے سوا مسجد کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اتنی جگہ رہنے دیجیے کہ میں اکیلا داخل ہوں اور نکلوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا گیا۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے سوا تمام دروازے بند کر دیے، اور وہ بسا اوقات حالتِ جنابت میں بھی مسجد سے گزر جاتے تھے۔