المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم كلثوم بنت أم سلمة عن أم سلمة باب: ام کلثوم بنت ام سلمہ کی اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20128
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ح وَحَدَّثَنَا الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، قَالُوا: ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمَّا دَخَلَ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «يَا أُمَّ سَلَمَةَ إِنِّي قَدْ أَهْدَيْتُ لِلنَّجَاشِيِّ مِسْكًا وَحُلَّةً وَلَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ مَاتَ، وَلَا أَرَى هَدِيَّتِي إِلَّا سَتُرَدُّ إِلَيَّ» ، قَالَتْ: وَكَانَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَاهُ نِسَاءَهُ أُوقِيَّةً، وَأَعْطَانِي سَائِرَ الْمِسْكِ وَالْحُلَّةَترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے رخصت کر کے اپنے گھر لایا تو فرمایا: ”اے ام سلمہ! میں نے نجاشی کو مشک اور ایک جوڑا کپڑوں کا بطور ہدیہ بھیجا تھا، اور میرا خیال ہے کہ وہ فوت ہو چکے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ میرا ہدیہ مجھے واپس مل جائے گا۔“ فرماتی ہیں: اور ایسا ہی ہوا جیسا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا، تو آپ ﷺ نے اپنی ازواج میں سے ہر ایک کو ایک اوقیہ مشک دیا، اور مجھے باقی مشک اور وہ جوڑا عطا فرمایا۔