المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن أم سلمة باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19915
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْزَةَ الْعَتَكِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّازِيُّ، عَنْ نَافِعِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَرَّمَ اللهُ بَدَنَهُ عَلَى النَّارِ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي وَتَدَعُ، قَالَ: «لَسْتُ كَأَحَدِهِمْ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو کبھی یہ نماز پڑھتے اور کبھی چھوڑتے دیکھا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی ایک کی طرح نہیں ہوں۔“