المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سليمان بن يسار، عن أم سلمة باب: سلیمان بن یسار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ، اجْتَمَعُوا فَتَذَاكَرُوا الَّتِي تَضَعُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِذَا وَضَعَتْ حَلَّتْ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا مَعَ ابْنُ أَخِي، فَبَعَثُوا كُرَيْبًا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَذَكَرَتْ حَدِيثَ سُبَيْعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَهَا أَنْ تَزَوَّجَ» .سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم اور ابو سلمہ رحمہ اللہ اکٹھے ہوئے اور اس عورت کے بارے میں گفتگو کی جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچہ جنے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: (اس کی عدت) دونوں مدتوں میں سے جو بعد میں ختم ہو (وہ ہے)۔ اور ابو سلمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عورت بچہ جن لے تو وہ نکاح کے لیے حلال ہو جاتی ہے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کی بات سے متفق ہوں۔ چنانچہ انہوں نے کریب کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، تو انہوں نے سبیعہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں نکاح کرنے کا حکم دیا تھا۔