المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عروة بن الزبير، عن أم سلمة باب: عروہ بن زبیر کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19875
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبُو قَبِيصَةَ الْفَزَارِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَمْ أَطُفْ طَوَافَ الْخُرُوجِ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا صَلَّى النَّاسُ الصُّبْحَ، فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ مِنْ وَرَاءِ الصُّفُوفِ، ثُمَّ اخْرُجِي»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میں نے ابھی طوافِ وداع نہیں کیا۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”جب لوگ صبح کی نماز پڑھ لیں تو تم اپنی اونٹنی پر صفوں کے پیچھے سے طواف کر لو، پھر نکل جاؤ۔“