حدیث نمبر: 19367
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: «خَطَبُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ زَوَّجَهَا جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ فَخَلَعَهَا مِنْهُ، فَزَوَّجَهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ ابْنَةُ سِتِّ سِنِينَ، تَرَكَهَا ثَلَاثَ سِنِينَ، ثُمَّ بَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ»
ترجمہ

ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا رشتہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مانگا، جبکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پہلے ان کا نکاح جبیر بن مطعم سے کر رکھا تھا، تو انہوں نے یہ نکاح ختم کروا کر انہیں رسول اللہ ﷺ سے بیاہ دیا، اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔ آپ ﷺ نے انہیں تین سال چھوڑے رکھا، پھر ان کی رخصتی کی جب ان کی عمر نو سال تھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19367
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 26، حدیث 62