حدیث نمبر: 1931
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأُولَى ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ، وَخَرَجْتُ مَعَهُ فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانُ الْمَدِينَةِ فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا قَالَ: وَأَمَّا فَمَسَحَ خَدِّي فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا ورِيحًا كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُونَةِ عَطَّارٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
ترجمہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پہلی نماز (ظہر) پڑھی، پھر آپ ﷺ اپنے گھر کی طرف نکلے، اور میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ نکلا۔ راستے میں مدینے کے بچے آپ ﷺ کے استقبال کے لیے آئے تو آپ ﷺ ایک ایک کرکے ان کے گالوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ کہتے ہیں: پھر جب آپ ﷺ نے میرے گال پر ہاتھ پھیرا تو میں نے آپ ﷺ کے ہاتھ میں ایسی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی جیسے وہ ابھی عطر فروش کے صندوق سے نکالا گیا ہو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1931
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 228، حدیث 1944