المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أسباط بن نصر الهمداني، عن سماك بن حرب باب: اسباط بن نصر ہمدانی کی سماک بن حرب سے روایات
حدیث نمبر: 1932
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيَّ، فَقَالَ: «وَعَلَيْكُمِ السَّلَامُ وَعَلَيْكُمِ السَّلَامُ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ پیشاب کر رہے تھے، میں نے سلام کیا تو آپ ﷺ نے جواب نہ دیا۔ پھر آپ ﷺ اٹھے، گھر میں تشریف لے گئے، وضو کیا، پھر میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”وعلیکم السلام، وعلیکم السلام۔“