المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أسباط بن نصر الهمداني، عن سماك بن حرب باب: اسباط بن نصر ہمدانی کی سماک بن حرب سے روایات
حدیث نمبر: 1930
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ، ثنا أَسْبَاطُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «لَمَّا مَاتَ ابْنُ الدَّحْدَاحِ تَبِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِنَازَتَهُ، فَلَمَّا دُفِنَ وَفَرَغَ مِنْهُ، أُتِيَ بِفَرَسٍ فَرَكِبَهُ فَرَجَعَ عَلَيْهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ابن دحداح رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو نبی کریم ﷺ ان کے جنازے کے ساتھ گئے، جب انہیں دفن کر دیا گیا اور اس سے فارغ ہو گئے، تو ایک گھوڑا لایا گیا، آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے اور اسی پر واپس تشریف لائے۔