حدیث نمبر: 19259
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَادِ ثنا زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ الْعَبْسِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ قَالَ: " كَانَتْ رُقْيَةُ عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، فَلَمَّا أَنْزَلَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: " {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ} [المسد: ١] سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُتْبَةَ طَلَاقَ رُقْيَةَ، وَسَأَلَتْهُ رُقْيَةُ ذَلِكَ فَطَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رُقْيَةَ وَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ "
ترجمہ

قتادہ بن دعامہ بیان کرتے ہیں: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا عتبہ بن ابی لہب کے نکاح میں تھیں۔ جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے“ [سورۃ المسد: 1] تو نبی کریم ﷺ نے عتبہ سے سیدہ رقیہ کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا، اور سیدہ رقیہ نے بھی خود اس کا مطالبہ کیا، چنانچہ اس نے انہیں طلاق دے دی۔ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے سیدہ رقیہ سے نکاح کیا اور وہ انہی کے نکاح میں وفات پا گئیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19259
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 434، حدیث 1056