المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ذكر سن زينب ووفاتها ومن أخبارها باب: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عمر، وفات اور احوال کا ذکر
حدیث نمبر: 19256
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: «أَنَّ رَجُلًا أَقْبَلَ بِزَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَحِقَهُ رَجُلَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَاتَلَاهُ حَتَّى غَلَبَاهُ عَلَيْهَا فَدَفَعَاهَا فَوَقَعَتْ عَلَى صَخْرَةٍ، فَأَسْقَطَتْ وَأُهْرِيقَتْ دَمًا فَذَهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَتْهُ نِسَاءُ بَنِي هَاشِمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِنَّ، ثُمَّ جَاءَتْ بَعْدَ ذَلِكَ مُهَاجِرَةً فَلَمْ تَزَلْ وَجِعَةً حَتَّى مَاتَتْ مِنْ ذَلِكَ الْوَجَعِ فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهَا شَهِيدَةٌ»ترجمہ
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدہ زینب بنت رسول اللہ ﷺ کو لے کر آ رہا تھا کہ قریش کے دو آدمی اس کے پیچھے لگ گئے، اور اس سے لڑ کر انہیں زبردستی چھین لیا، اور انہیں دھکا دے دیا جس سے وہ ایک چٹان پر گر پڑیں، ان کا حمل ضائع ہو گیا اور انہیں بہت خون آیا۔ وہ لوگ انہیں ابوسفیان کے پاس لے گئے۔ پھر بنو ہاشم کی عورتیں آئیں تو اس نے انہیں ان کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد وہ ہجرت کرتے ہوئے (مدینہ) آئیں، مگر برابر تکلیف میں رہیں یہاں تک کہ اسی تکلیف سے ان کا انتقال ہو گیا، اور لوگ انہیں شہید سمجھتے تھے۔