المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا جبيرة أبو جبيرة بن الضحاك الأنصاري ثم السلمي وقد قيل الضحاك بن أبي جبيرة والصواب أبو جبيرة باب: جن کی کنیت ابوجبیرہ ہے — سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک انصاری سلمی رضی اللہ عنہ (کہا گیا: ضحاک بن ابی جبیرہ، صحیح ابوجبیرہ ہے)
حدیث نمبر: 19172
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: فِينَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ} [الحجرات: ١١] قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرَّجُلُ لَهُ الِاسْمَانِ وَالثَّلَاثَةُ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا دَعَاهُمْ بِبَعْضِ تِلْكَ الْأَسْمَاءِ فَيُقَالُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ يَغْضَبُ مِنْ هَذِهِ " فَنَزَلَتْ {وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ} [الحجرات: ١١] "ترجمہ
سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم انصار کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو“ [سورۃ الحجرات: 11]۔ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو ہر آدمی کے دو یا تین نام ہوتے تھے، کبھی رسول اللہ ﷺ ان میں سے کسی نام سے پکار دیتے تو کہا جاتا: یا رسول اللہ! وہ اس نام سے ناراض ہوتا ہے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو۔“