المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا جبيرة أبو جبيرة بن الضحاك الأنصاري ثم السلمي وقد قيل الضحاك بن أبي جبيرة والصواب أبو جبيرة باب: جن کی کنیت ابوجبیرہ ہے — سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک انصاری سلمی رضی اللہ عنہ (کہا گیا: ضحاک بن ابی جبیرہ، صحیح ابوجبیرہ ہے)
حدیث نمبر: 19173
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: " كَانَ الْأَنْصَارُ يَتَصَدَّقُونَ وَيَعْطُونَ مَا شَاءَ اللهُ فَأَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ فَأَمْسَكُوا، فَأَنْزَلَ اللهُ {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ} [البقرة: ١٩٥] "ترجمہ
سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار صدقہ کرتے اور جتنا اللہ چاہتا دیتے رہے، پھر ان پر ایک قحط سال آیا تو انہوں نے صدقہ دینا روک دیا، تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو“ [سورۃ البقرہ: 195]۔