حدیث نمبر: 19136
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثنا أسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ، عَنْ بَيَانَ، عَنْ قَيْسِ بَنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي شَهْمٍ قَالَ: كُنْتُ بِالْمَدِينَةِ فَمَرَّتْ بِي امْرَأَةٌ فَأَخَذْتُ بِكَشْحِهَا وَأَسْمَعُ الرَّسُولَ، يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُبَايِعُ النَّاسَ فَأَتَيْتُهُ فَلَمْ يُبَايِعْنِي وَقَالَ: «صَاحِبُ الْجُبَيْذَةِ بِالْأَمْسِ» فَقُلْتُ: وَاللهِ لَا أَعُودُ يَا رَسُولَ اللهِ فَبَايَعَنِي
ترجمہ

سیدنا ابوشہم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں تھا کہ ایک عورت میرے پاس سے گزری، تو میں نے اس کی کمر پکڑ لی، اور میں رسول اللہ ﷺ کو لوگوں سے بیعت لیتے سن رہا تھا، تو میں آپ ﷺ کے پاس آیا، مگر آپ ﷺ نے مجھ سے بیعت نہ لی اور فرمایا: ”کل جُبَیذہ کرنے والے!“ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم، یا رسول اللہ! میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا۔ تو آپ ﷺ نے مجھ سے بیعت لے لی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19136
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 373، حدیث 933