المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا سيارة أبو سيارة المتعي باب: جن کی کنیت ابوسیارہ ہے — سیدنا ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19084
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ الْمُتْعِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي نَحْلًا، قَالَ: «أَدِّ الْعُشْرَ» قُلْتُ: «فَاحْمِ لِي جَبَلَهَا فَحَمَى لِي جَبَلَهَا»ترجمہ
سیدنا ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عشر ادا کرو۔“ میں نے عرض کیا: تو میرے لیے اس کا پہاڑ محفوظ کر دیجیے، تو آپ ﷺ نے میرے لیے وہ پہاڑ محفوظ کر دیا۔