المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا سيارة أبو سيارة المتعي باب: جن کی کنیت ابوسیارہ ہے — سیدنا ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19083
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ، كِلَاهُمَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ الْمُتُعِيِّ، وَكَانَ مَوْلًى لِبَنِي بَجَالَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي نَحْلًا قَالَ: «أَدِّ الْعُشْرَ» قُلْتُ: «وَاحْمِ لِي جَبَلَهَا فَحَمَى لِي جَبَلَهَا»ترجمہ
سیدنا ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ، جو بنی بجالہ کے آزاد کردہ غلام تھے، کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عشر ادا کرو۔“ میں نے عرض کیا: اور میرے لیے اس (شہد کی مکھیوں) کا پہاڑ محفوظ کر دیجیے، تو آپ ﷺ نے میرے لیے وہ پہاڑ محفوظ (چراگاہ کے طور پر مخصوص) کر دیا۔