المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن سلمة الجعفي باب: سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18854
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ، أَنَّه قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ سَلَبُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَهُمْ وَيَمْنَعُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَنَا، فَقَالَ لَهُ الْأَشْعَثُ: اجْلِسْ فَأَعَادَ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ»ترجمہ
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ (نے عرض کیا:) اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ہم سے ہمارا حق چھین لیں اور ہمیں وہ حق دینے سے روکیں جو ہم پر ان کا ہے (تو ہم کیا کریں؟) اس پر اشعث نے کہا: بیٹھ جاؤ۔ انہوں نے یہی بات دوبارہ پوچھی، پھر تیسری بار پوچھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے وہ ان کے ذمے ہے، اور جو ذمہ داری تم پر ڈالی گئی ہے وہ تمہارے ذمے ہے۔“