المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن سلمة الجعفي باب: سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18853
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيُّ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ، قَالَ: قَالَ يَزِيدُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي سَمِعْتُ مِنْكَ حَدِيثًا كَثِيرًا أَخَافُ أَنْ يُنْسِيَ أَوَّلُهُ آخِرَهُ فَحَدِّثْنِي بِكَلِمَةٍ تَكُونُ جِمَاعًا قَالَ: «اتَّقِ اللهَ فِيمَا تَعْلَمُ»ترجمہ
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میں نے آپ سے بہت سی احادیث سنی ہیں، مجھے ڈر ہے کہ ان کا پہلا حصہ آخری حصہ کو بھلا نہ دے، آپ مجھے ایسی جامع بات بتائیں (جو سب کے لیے کافی ہو)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو کچھ تم جانتے ہو اس میں اللہ سے ڈرتے رہو۔“