المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر باب: سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَدَاةَ بِمِنًى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَلَمَّا سَلَّمَ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ فَإِذَا هُو بِرَجُلَيْنِ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ فَقَالَ: " ائْتُونِي بِهَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: «مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ؟» قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ قَد كُنَّا صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ قَالَ لَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ وَأَدْرَكَ الصَّلَاةَ مَعَ النَّاسِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَه نَافِلَةٌ "سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مسجد خیف میں نماز پڑھائی، جب سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف رخ کیا، دیکھا کہ دو آدمی لوگوں کے پیچھے ہیں جنہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کو میرے پاس لاؤ۔“ انہیں لایا گیا جبکہ ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، جب تم میں سے کوئی اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکا ہو اور لوگوں کے ساتھ نماز پائے تو ان کے ساتھ بھی پڑھے، یہ اس کے لیے نفل ہو گی۔“