المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر باب: سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18834
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ إِذَا هُو بِرَجُلَيْنِ جَالِسَيْنِ نَاحِيَةً، فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مَنَعَكُمَا مِنَ الصَّلَاةِ؟» قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ: «إِذَا صَلَّيْتُمْ فِي رِحَالِكُمْ وَأَدْرَكْتُمُ الصَّلَاةَ مَعَ النَّاسِ فَصَلُّوهَا مَعَهُمْ، وَالَّذِي صَلَّيْتُمْ فِي رِحَالِكُمْ هِي الْفَرِيضَةُ»ترجمہ
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد خیف میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز میں حاضر تھا، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ دو آدمی الگ بیٹھے ہیں، انہیں لایا گیا جبکہ ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں نماز سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے ہو اور لوگوں کے ساتھ نماز پاؤ تو ان کے ساتھ بھی پڑھو، اور جو تم نے اپنے پڑاؤ میں پڑھی وہی فرض ہے۔“