حدیث نمبر: 18730
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُبَارَكٍ الْكُوفِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: مَرَّ بِي خَالِي أَبُو بُرْدَةَ وَمَعَهُ لِوَاءٌ، فَقُلْتُ: إِلَى أَيْنَ؟، قَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ أَجِيئُهُ بِرَأْسِهِ»
ترجمہ

سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے ماموں سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا، تو میں نے پوچھا: کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، تاکہ میں اس کا سر لے کر آؤں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الهاء / حدیث: 18730
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 195، حدیث 510