المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسنده أبو بردة بن نيار باب: سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18729
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي وَمَعَهُ رَايَةٌ، فَقُلْتُ: أَيْنَ تَذْهَبُ؟، قَالَ: «أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ مِنْ بَعْدِهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ وَأقْتُلُهُ»ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ماموں سے ملا، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا، تو میں نے پوچھا: کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، تاکہ میں اس کی گردن ماروں اور اسے قتل کروں۔“