المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسنده أبو بردة بن نيار باب: سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18728
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ضَحَّى قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي خَرَجْتُ بِضَحِيَّتِي إِلَى الْمُصَلَّى فَذَبَحْتُهَا قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ضَحِّ بِغَيْرِهَا فَالْتَمَسْتُ مِنَ الْمَعْزِ فَلَمْ أَجِدْ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُضَحِّيَ بِجَذَعٍ مِنَ الضَّأْنِ»ترجمہ
بشیر بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کر لی۔ وہ کہتے ہیں: پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا، میں نے عرض کیا: میں اپنی قربانی لے کر عیدگاہ گیا اور نماز سے پہلے اسے ذبح کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے بدلے کوئی اور قربانی کر۔“ میں نے بکری تلاش کی تو نہ ملی، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں بھیڑ کے ایک سال کے بچے کی قربانی کروں۔