المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 18645–18652) باب: (احادیث 18645 تا 18652)
حدیث نمبر: 18648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْهُ فَقَالَ: «لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ النَّصْرَانِيَّةَ»ترجمہ
سیدنا ہلب طائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اللہ ﷺ کو سنا، ایک شخص نے آپ ﷺ سے پوچھا اور عرض کیا: کچھ کھانے ایسے ہیں جن کے کھانے سے مجھے حرج محسوس ہوتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے دل میں کوئی ایسی بات نہ کھٹکے جس میں تم نے عیسائیت سے مشابہت اختیار کی ہو۔“